KNOWLEDEGEWORLD Hello, welcome to our channel

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے حکومت کو بغیر ٹینڈر 67 روپے کلو چینی دینے کی پیشکش واپس لے لی۔

KNOWLEDEGEWORLD Hello, welcome to our channel میڈیا پر خبریں سامنے آنے پر جہانگیرترین نے یوٹیلٹی حکام سے ناراضی کا اظہار کیا اور حکومت کو 67 روپے کلو چینی بغیر ٹینڈر کے دینے کی پیشکش بھی واپس لے لی ہے۔ جہانگیر ترین نے چینی کی فراہمی کے حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گہا ہے کہ میں نے یوٹیلٹی اسٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو کے رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کی پیشکش کی لیکن میڈیا میں موجود کچھ عناصر اس آفر کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایسا ظاہر کیا جارہا ہے جیسے ای سی سی کی جانب سے یہ آفر قبول کرنے کا مقصد مجھے نوازنا ہے تاہم حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے۔ جہانگیر ترین کے خط کے مطابق منفی پروپیگنڈے کے باعث میں یہ آفر واپس لینا چاہوں گا، میری ملز اب بھی اوپن ٹینڈرکے تحت 20 ہزار ٹن چینی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان نے کہا تھا کہ بغیر ٹینڈر جہانگیر ترین سے 20 ہزار ٹن چینی خریدی جائے گی،  جہانگیر  ترین نے سب سے کم ریٹ دیے ہیں، وہ چینی 67 روپے فی کلو میں حکومت کو فروحت کریں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

OPPO F15 with its amazing features and with 8GB ram for a powerful speed and reliability only on 39,999

Pakistan's fighter jet crashes near Islamabad park

PM Imran khan announces massive package for construction industry today